لاٹری ٹکٹ کی شرعی حیثیت،لاٹری،,لاٹری ٹکٹ... Lottery Tickets, کیا ہے؟ قمر جامعی

 

لاٹری ٹکٹ کی شرعی حیثیت،لاٹری،,لاٹری ٹکٹ... Lottery Tickets, کیا ہے؟   قمر جامعی
 لاٹری ٹکٹ کی شرعی حیثیت،لاٹری،,لاٹری ٹکٹ... Lottery Tickets, کیا ہے؟   قمر جامعی

السلام علیکم و رحمۃاللہ... معزز قارئین

آج ہمارے معاشرے کا 60 فیصد نوجوان طبقہ لاٹری جیسی مہلک بیماری کا شکار ہے. جسے دیکھیں فقط لاٹری ٹکٹ ہی کی بات کرتا ہے، کوئی نمبر چیک کرنے میں منہمک ہے تو کوئی خریداری میں مصروف. حد تو یہ ہے کہ علماء اور ائمہ کے موبائل سے نمازی حضرات لاٹری ٹکٹ 🎫 کا نمبر چیک کرنے میں ذرا برابر بھی جھجھک محسوس نہیں کرتے، (العیاذ باللہ).

لاٹری یہ خالص جوا ہے جو حرام ہے، اللہ تعالیٰ کا فرمان عالیشان ہے:یایھا الذین آمنو انما الخمروالمىسروالانصاب والازلام رجس من عمل الشیطان فاجتبوہ لعلكم تفلحون. المائدہ:90 

اے ایمان والو! بے شک شراب اور جوا اور (عبادت کیلئے) نیک نھصب کئے گئے بت اور( قسمت معلوم کرنے کے لیے) فال کےتیرسب ناپاک شیطانی کام ہیں. سو تم ان سے کلیتاًپرہیز کرو تاکہ تم فلاح پا جاؤ.

لاٹری میں بڑے بڑے انعامات کا لالچ دے کر کروڑوں روپے کے ٹکٹ فروخت کئے جاتے ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعہ چند لاکھ روپے تقسیم کردیئے جاتے ہیں اور محض اتفاق رائے سے اس کی تقسیم ہوتی ہے جو کسی بھی اعتبار سے جائزنہیں.ہے

لاٹری ٹکٹ خریدنے کی جسے لت لگ جاتی ہے معاشی اعتبار سے وہ کبھی بھی خوشحال نہیں ہوسکتا. گھر میں کھانے کو کچھ ہو نہ ہو پر لاٹری ٹکٹ خرید نے کا بندوبست ضرور کرتا ہے اور پھر ہمیشہ کی طرح ناکامی ہی نصیب ہوتی ہے.


اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس بری بلا سے محفوظ رکھے. آمین


Post a Comment

3 Comments

Unknown said…
Masha Allah bohut umda tahreer 👍
Unknown said…
ماشاء اللہ حق بات ہے