بروز اتوار مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ کے احاطے میں بنارس ہندو یونیورسٹی سے شعبہ اردو کے انچارج اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افضل مصباحی اور ان کے ساتھ پروفیسر صفدر امام قادری اردو کالج آف کامرس، آرٹس اینڈ سائنس پٹنہ اور ڈاکٹر اکرم رضا مظہرالحق یونیورسٹی دیر شام تشریف لائے. مخدوم اشرف مشن کے اساتذہ اور طلباء نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا مغرب کی نماز کے بعد ایک تربیتی نشست منعقد ہوئی سب سے پہلے ادارے کے پرنسپل علامہ مفتی عبد الودود مصباحی صاحب قبلہ ڈاکٹر افضل مصباحی اور دیگر مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ان کا اجمالی تعارف طلبہ مخدوم اشرف مشن کے سامنے پیش کیا ساتھ ہی ڈاکٹر افضل مصباحی صاحب سے طلباۓ مدارس کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے اہم ہدایات اور ان کے تجربات پیش کرنے کی گزارش کی
![]() |
دائیں سے... ڈاکٹر اکرم صاحب، بیچ میں ڈاکٹر صفدر امام اور بائیں جانب پروفیسر افضل مصباحی صاحب |
ڈاکٹر افضل مصباحی صاحب نے طالبا کے سامنے جذباتیت اور اپنائیت کے احساس کے ساتھ اپنے خطاب کا آغاز کیا ڈاکٹر صاحب نے بچوں کو ان کے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کرنے کی گزارش کی اور وہ اپنے دینی اور عصری دونوں طرح کے تعلیمی تجربے کی روشنی میں بتایا کہ ایک مدرسہ کا طالب علم صرف کسی مسجد کا امام یا کسی مدرسے یا مکتب کا مدرس نہیں ہے بلکہ وہ چاہے تو بڑے سے بڑا صحافی بن سکتا ہے بڑا ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتا ہے کسی یونیورسٹی کا پروفیسر بن سکتا ہے
آخرمیں پروفیسر صفدر امام قادری نے طلباء کے سامنے اپنی نہایت قیمتی باتیں پیش کی انہوں نے خطاب کے دوران فرمایا کہ آج مدارس اسلامیہ میں فارسی کی تعلیم نہ کے برابر رہ گئی ہے جو ایک افسوسناک المیہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدارس کا نظام تعلیم سب سے مضبوط نظام تعلیم ہوتا ہے اس میں اگر کوئی محنت کر کے آگے بڑھنے کی کوشش کرے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے نہیں روک سکتی انہوں نے پڑھنے کے ساتھ ساتھ لکھنے کی مشق پر بھی کافی زور دیا
![]() |
دائیں سے... ڈاکٹر اکرم صاحب، بیچ میں ڈاکٹر صفدر امام اور بائیں جانب پروفیسر افضل مصباحی صاحب |
اس مختصر تربیتی نشست میں مخدوم اشرف مشن کے پرنسپل علامہ عبدالودود مصباحی کے علاوہ حضرت مفتی لقمان اشرف،حضرت حضرت مفتی ذاکر حسین جامعی، حضرت مفتی چاند علی قمرجامعی، حضرت مولانا محمد سفیر الدین اشرفی مصباحی، حضرت مفتی غضنفر حسین مصباحی ،حضرت مولانا شمس تبریز ثقافی صاحب وغیرہ اساتذہ مخدوم اشرف مشن اور کثیر تعداد میں طلبہ و عوام بھی شریک تھے
0 Comments