یہ حضرات محدثین کے علمی القاب میں سے ایک لقب ہے۔اس کا اطلاق ایسے محدث پر ہوتا ہے جو احادیث نبویہ کے سارے علوم میں مہارت تامہ کا حامل ہو.
اس کی قدرے توضیح یہ ہے کہ وہی محدث "امیر المومنین فی الحدیث" کے بلند پایہ منصب پر فائز ہوتا ہے جو تمام طرق سے جمیع احادیث کا حافظ ہو,متون اور اس کے مخارج کے اختلاف کا عالم ہو,رجال اور ان کے احوال,اسانید اور ان کے علل سے باخبر ہو،علم روایت سے مکمل طور پر آگاہ ہو,جملہ علوم درایت سے وافر حصہ رکھتا ہو اور علم حدیث میں درحۂ انتہا کو پہنچا ہوا ہو۔
کیوں کہ یہ جملہ علوم حدیث پر کامل عبور و رسوخ کا متقاضی ہے یہی وجہ ہے کہ دور تابعین سے اب تک چند معدودے حضرات ہی اس عظیم لقب سے ملقب نظر آتے ہیں۔
ان محتشم و مکرم ہستیوں میں کچھ یہ حضرات ہیں:
امام زہری,شعبہ بن حجاج ازدی,محدث سفیان ثوری,سیدنا امام مالک,اسحاق بن راھویہ,امام بخاری,امام دار قطنی۔
ازقلم: سرور مصباحی
0 Comments