مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار

بڑی خوشی کی بات ہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اطراف تانبے کے نئے حفاظتی حصار(security fence) کا افتتاح کیا ہے۔ اس حفاظتی حصار پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے۔نیچے دی گئی تصویر میں ملاحظہ کریں.
مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار
مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار

سبق ویب سائٹ کے مطابق نئی حفاظتی باڑ کا اہتمام مسجد نبوی کے جمالیاتی تشخص کو خوبصورت بنانے کی پالیسی کے تحت کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہاں لکڑی کا حفاظتی حصار موجود تھا۔
نیا حفاظتی باڑ اعلیٰ معیار کے تانبے سے بنا ہے۔  یہ 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے اور کئی اکائیوں پر مشتمل ہے۔
نئی حفاظتی باڑ کو بھاری رش سے پیدا ہونے والے مسائل کو روکنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا سٹینڈ مضبوط پہیوں سے لیس ہے۔
اس کے نیچے کی صفائی اور اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیےrailing(ریلنگ)بھی لگائی گئی ہے۔
مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار
مسجد نبوی میں روضہ رسول کے اطراف نیا حفاظتی حصار


Post a Comment

0 Comments