سوال:
شرکائے قربانی میں گوشت ناپ کر تقسیم کرنا کیوں لازم قرار دیا گیا ہے؟
الجواب :
قربانی کے گوشت کو وزن کرکے تقسیم کرنا لازم قراردیا گیا ہے کیونکہ اندازے سے تقسیم کرنے کی صورت میں حصوں میں کمی بیشی واقع ہوگی تو سود ہو جائےگا اور سود لینادینا دونو ں حرام ہے ۔ البتہ اگر گوشت کے تقسیم کرتے وقت قربانی کے جانورکے دیگر اعضاء،مثلا تلی ، کلیجی،وغیرہ کوشامل کرلیا جائے تو اس صورت میں تمام حصوں کے گوشت کا وزن برابر ہونا ضروری نہ ہوگا بلکہ وزن میں فرق کے ساتھ بھی تقسیم درست ہوگی۔
جیساکہ ردالمحتارمیں ہے: ویقسم اللحم وزنا لاجزافا لان القیمۃفیھامعنی المبا دلۃ قال فی البدائع اما عدم جواز القیمۃمجازفۃفلان فیھامعنی التملیک واللحم من اموال الرب افلایجوز تملیکۃ مجازفۃ(ردالحتار ،کتاب الاضحیۃ ، ج : ، ص: ۴۶۰ ، دارالکتب العلمیہ بیروت)
فتاوی عالمگیری میں ہے:
و یقسیم اللحم بینھم بالوزن وان اقتسموا مجازفۃ یجوز اذا کان اخذا شیئا من الاکارع اوالراس اوالجلد (فتاوی عالمگیری ،کتاب الاضحیۃ، الباب الثامن ،ج: ۵ ، ص : ۳۰۶)واللہ تعالی اعلم بالصواب
ازقلم :محمد محسن رضااشرفی علائی
رسر چ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال
0 Comments