سوال:
پرفیوم لگا کرنماز پڑھناکیساہے؟
الجواب:
پرفیوم میں اگر اسپرٹ کی آمیزش ہو تو اسے لگا کرنماز پڑھنا ناجائز و حرام ہے اور اگر پرفیوم میں اسپرٹ کی یا کوئی دوسری ناپاک چیزکی آمیزش نہ ہو تو لگا سکتے ہیں:
فتاوی رضویہ میں ہے:
بے شک جو جان نبیذ ہے، شراب ہے بلکہ وہ سب سے گندی شراب ہے تو یہ حرام بھی ہےناپاک بھی اور اسکی نجاست پیشاب کی طرح نجاست غلیظہ ہے (فتاوی رضویہ، ج:۱،ص:۱۲۰)
فتاوی عالمگیری میں ہے:
النجاستہ ان کانت غلیظۃ و ھی اکثر من قدر الدرھم فغسلھا فریضتہ والصلاۃ بھا باطلۃ وانکا نت مقدار درھم فغسلھا واجب و الصلاۃ معھا جائزۃ وا ن کانت اقل من قدرالدرھم فغسلھا سنۃو ان کانت خفیفۃ فانھا لاتمنع جوازالصلاۃ حتی تفحش کذا فی المضمرات: (فتاوی عا لمگیری ،کا ب الصلاۃ ، ج : ۱ ، ص:۵۸) واللہ تعالی اعلم بالصواب
ازقلم : محمد محسن رضا اشرفی علائی
رسرچ اسکالر:مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال
0 Comments