فلسطین کا مختصر تعارف تاریخ کے آئینے میں۔ فلسطین کرہ ارض کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جومشرق وسطی کی قدیم و جدید تاریخ کا اہم حصہ ہے۔کئی بڑے مذاہب کے درمیان اس کے برابر مقدس مقام ہونے کی وجہ سے۔از قلم محمد چاند علی قمر جامعی

فلسطین کرہ ارض کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، جومشرق وسطی کی قدیم و جدید تاریخ کا اہم حصہ ہے۔کئی بڑے مذاہب کے درمیان اس کے برابر مقدس مقام ہونے کی وجہ سے ۔ فلسطین کی تاریخ متعدد سیاسی تنازعات اور متشدد زمینوں کے قبضوں کی وجہ سے مشہور و معروف ہے۔ اور دوسری وجہ یہ کہ  فلسطین افریقہ اور ایشیاء کے درمیان ایک جغرافیائی وسط راہ پر واقع ہے۔ آج  جوعرب قوم جو اس سرزمین پر مقیم ہیں، وہ ہی فلسطینیوں کے نام سے جانا جاتا ہے ، اور تمام فلسطینیوں کی پوری خواہش ہے کہ وہ دنیا کے اس متنازعہ علاقے میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست کی تشکیل کریں۔

لفظ فلسطین

فلسطین کا لفظ یونانی لفظ ، فلستیہ سے ماخوذ ہے جو قدیم یونانی مصنفین کی خطے کے بارے میں 12 ویں صدی میں بیان ہوا ہے۔ پہلی جنگ عظیم میں 1948، میں سلطنت عثمانیہ کے اختتام کے بعد سے فلسطین عموما  بحیرہ روم اور دریائے اردن کے درمیان واقع جغرافیائی علاقہ کو کہا جاتا ہے۔ عرب قوم جوسر دست اس علاقہ میں رپہتے ہیں  وہ 20ویں صدی کے اوائل سے ہی فلسطینیوں کے نام سے معروف ہیں۔ اس سرزمین کا اکثر وبیشتر حصہ آج کا اسرائیل سمجھا جاتا ہے۔

آج،فلسطین میں نظریاتی طور پر مغربی کنارہ (جو جدید دور کے اسرائیل اور اردن کے درمیان واقع ہے) اور غزہ کی پٹی (جو جدید دور کے اسرائیل اور مصر سے ملاہوا ہے) شامل ہے۔ تاہم،اس خطے پر قابو پانا ایک پیچیدہ اور ترقی پذیر صورتحال ہے۔ سرحدوں کے بارے میں کوئی بین الاقوامی اتفاق رائے نہیں ہے ، اور فلسطینیوں کے دعویدار ڈھیر سارے علاقوں پر برسوں سے اسرائیل قابض ہیں۔

محققین کا خیال ہے کہ "فلسطین"اصل میں لفظ "فلستیہ" سےبنا ہے ، یعنی فلستیوں نےتقربا 12ویں صدی کے بی سی میں اس خطے کے کچھ حصے پراپنا قبضہ جما لیاتھا۔

 پوری تاریخ میں ، فلسطین میں متعدد قوموں کی حکومت رہی ہے ، جن میں بابل،اسوری،پارسی،یونانی،رومی،عرب،سلجوق،فاطمی،صلیبی،مصری اور مملوک شامل ہیں۔ 

سلطنت عثمانیہ نے اس خطے کے بیشتر حصے پرتقریبا 1517 سے 1917 تک  حکومت کی ہے۔


جب 1918 میں پہلی جنگ عظیم اختتام پزیرہوئی، تو انگریزوں نے فلسطین کا پورا کنٹرول سنبھال لیا۔اور کچھ ہی دنوں میں لیگ آف نیشنز نے فلسطین کے لئے ایک برطانوی مینڈیٹ جاریکر دیا۔ یہ ایک ایسی دستاویز ہے جس نے اس علاقہ پر برطانیہ کو انتظامی کنٹرول سپرد کردیا تھا، اوراسی مینڈیٹ میں فلسطین میں یہودیوں کے قیام کی دفعات شامل تھیں جو 1923 میں نافذ العمل ہوئیں۔

فلسطین کی تقسیم

برطانوی حکمرانی کے دو عشروں سے زیادہ عرصے کے بعد 1947 میں ، اقوام متحدہ نے فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ تجویز کیا: ایک خودمختاریہودی ریاست اور ایک خودمختارعرب ریاست۔ یروشلم شہر، جسے یہودیوں اور فلسطینی عربوں نے دارالحکومت بنانےکے لئے ڈمانڈ کیا تھا، ایک خاص مقام رکھنے والا بین الاقوامی علاقہ ہونا تھا۔

 یہودی رہنماؤں نے اس منصوبے کو تسلیم کرلیا ، لیکن فلسطینی عرب کی ایک بڑی تعداد، (جن میں سے کچھ سن 1920 کی دہائی سے ہی اس خطے میں برطانوی اور یہودی مفادات کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے) نے اس کی سخت مخالفت کی۔


عرب گروپوں نے یہ دلیل پیش کیا کہ انہوں نے اس کے بعض علاقوں میں آبادی کی اکثریت کی نمائندگی کی ہےلہذا انہیں مزید خطہ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے پورے فلسطین میں رضاکارانہ فوجیں تشکیل دینا شروع کردیں۔


دیکھتے دیکھتےاسرائیل ایک ریاست بن گیا

فلسطین کے لئے پارٹیشن پلان متعارف ہونے کے ایک سال سے بھی کم عرصے بعد ، مئی 1948 میں برطانیہ نے فلسطین سے کلیۃ علیحدگی اختیار کرلیا اور اسرائیل نے خود کو ایک آزاد ریاست قرار دے دیا ، جس کا مطلب یہ تھا کہ پارٹیشن پلان پر عمل درآمد کی رضامندی ظاہر کردی گئی۔


فوری طور پر، ہمسایہ عرب افواج، ریاست اسرائیل کے قیام کو روکنے کے لئے گرم جوشی سے کام لیا ۔1984 کی عرب ـ اسرائیلی لڑائی میں اسرائیل اور 5 عرب اقوام، اردن ، عراق ، شام، مصر اور لبنان نے حصہ لیاتھا۔    

جولائی 1949 میں جنگ کے اختتام تک ، اسرائیل نے گزشتہ برطانوی مینڈیٹ کے دوتہائی سے زیادہ حصوں پر قبضہ جما لیا ، جبکہ اردن نے مغربی کنارے ، مصر اور غزہ پٹی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔  

1948کے اختلاف  نے یہودیوں اور فلسطینی عربوں کے درمیان جھگڑے کا ایک نیا باب کھولا ، جو اب علاقائی تنازع بن گیا ہے،جس میں قومی ریاستیں شامل ہیں اور سفارتی ، سیاسی اور معاشی مفادات پورے طور پر  الجھا ہوا ہے۔


Post a Comment

1 Comments

Way to jannah said…
Bahut hi achi jankari aap ne di hr.. Allah ap ko salamat rakhe