صاحب نور الایضاح کا مختصر تعارف

نام : ابو الاخلاص حسن بن عمار علی شرنبلالی[شبری بلالہ کی طرف منسوب خلاف قیاس]

ولادت : آپ کی پیدائش ۹۹٤ھ کو شبری بلولہ[منوفیہ] مصر میں ہوئی.

پرورش اور تعلیم و تربیت :

آپ چھ سال کی عمر میں اپنے والد گرامی کے ہمراہ اپنے وطن سے قاہرہ مصر آگئے۔ یہیں پرورش پائی۔ اور ازہر میں تعلیم و تربیت حاصل کیے۔جلد ہی فقہ و فتاوی میں اپنی شناخت بنالیے۔

علمی جاہ و جلال:

آپ اپنے وقت کے مشہور و معروف اکابر فقہا و فضلا میں شمار کیے جاتے تھے۔ فقہ و افتا مرجع کی حیثیت رکھتے تھے. قواعد و نصوص فقہیہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے ۔آپ کو متاخرین علما کے درمیان مجال فقہ میں امتیازی مقام حاصل ہے۔

علمی یادگار:

آپ کثیر تعداد میں تصنیفی و تالیفی کارنامے انجام دیے ہیں جو آپ علمی گہرائی و گیرائی اور علوم و فنون میں وسعت اطلاع پر واضح دلیل ہیں۔ان میں سے

1- التحقيقات القدسية و النفحات الرحمانية الحسينية۔ [٦۰ جلد معروف رسائل شرنبلالی]

 ۔2- مراقی السعادۃ(علم کلام) 

3-غنیۃ ذوي الأحكام حاشية على درر الحكام( لملا خسرو)

4-نور الایضاح

5- مراقی الفلاح شرح نور الایضاح

 6- تيسير المقاصد من عقد الفرئد في شرح منظومة ابن وهبان 

نور الایضاح:

یہ کتاب بھی آپ کی مایۂ ناز تصنیفات میں سے ایک ہے۔یہ فقہ حنفی کے مفتی بہ اور اصح مسائل پر مشتمل اور مدارس اسلامیہ کے نصاب میں داخل ہے۔ اسے علما و فقہا کے نزدیک استناد و اعتبار درجہ حاصل ہے۔جو آپ کی قدر و منزلت اور علمی وقار و رسوخ کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ آپ کی اس کتاب کو جو شہرت عام،حیات دوام اور قبول انام حاصل ہوا, وہ کسی کتاب کو نصیب نہ ہوا۔

صاحب نور الایضاح کا مختصر تعارف
صاحب نور الایضاح کا مختصر تعارف


وفات:

١۰٦۹ھ, ١١,رمضان المبارک کو وصال فرمایا۔

 [ماخوذ از مقدمۂ نور الایضاح,مطبوعہ مجلس برکات]


از قلم : محمد لعل بابو اشرفی, اتر دیناج پور

پیش کش : محمد چاند علی اشرفی قمر جامعی

Post a Comment

0 Comments