بہجۃ الاسرار پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ... Bahjat ul Asrar PDF Download

بہجۃ الاسرار... ڈاؤنلوڈ بٹن پر کلک کر کے ڈاونلوڈ کریں یا پھر آن لائن ہی استفادہ کریں....

بہجۃ الاسرار پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ...  Bahjat ul Asrar PDF Download
بہجۃ الاسرار پی ڈی ایف ڈاؤنلوڈ... Bahjat ul Asrar PDF Download 


Read Online here..


حضور غوث اعظم سیدنا شیخ محی الدین عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سیرت مبارکہ پر مشتمل اہم اور مستند کتاب : “بہجۃ الاسرار ” کے بارے میں تفصیلی بحث ذکر کرنے کے بعد اعلی حضرت امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں :

الحمدللہ ان عباراتِ ائمہ و اکابر سے واضح ہوا کہ امام ابو الحسن علی نورالدین مصنف کتاب مستطاب “بہجة الاسرار” امام اجل امام یکتا محقق بارع فقیہ شیخ القراء منجملہ مشاہیر مشائخ علماء ہیں، اور یہ کتاب مستطاب معتبر و متعمد کہ اکابر ائمہ نے اس سے استناد کیا اور کتب حدیث کی طرح اس کی اجازتیں دیں۔ *کتب مناقب سرکار غوثیت میں باعتبارِ علوِ اسانید اس کا وہ مرتبہ ہے؛ جو کتب حدیث میں موطائے امام مالک کا۔ اور کتب مناقب اولیاء میں باعتبارِ صحتِ اسانید اس کا وہ مرتبہ ہے جو کتب حدیث میں صحیح بخاری کا، بلکہ صحاح میں بعض شاذ بھی ہوتی ہیں اور اس میں کوئی حدیث شاذبھی نہیں، امام بخاری نے صرف “صحت” کا التزام کیا۔ اور ان امام جلیل نے صحت و عدم شذوذ دونوں کا،* اور بشہادتِ علامہ عمر حلبی وہ التزام تام ہوا کہ اس کی ہر حدیث کے لئے متعدد متابع موجود ہیں۔ والحمدللہ رب العالمین۔ (فتاوی رضویہ جلد 28 377، سرچ اپلیکیشن)

Post a Comment

0 Comments