مخدوم اشرف مشن کھلے گا یا نہیں؟... سابقہ طرز عمل پر درس و تدریس کا سنہرا موقع کب میسر آئے گا؟... یہ سوال ہر قدیم و جدید طالب علم کے دل و دماغ میں ابھرتا ہے

 

مخدوم اشرف مشن کھلے گا یا نہیں؟... سابقہ طرز عمل پر درس و تدریس کا سنہرا موقع کب میسر آئے گا؟
مخدوم اشرف مشن کھلے گا یا نہیں؟... سابقہ طرز عمل پر درس و تدریس کا سنہرا موقع کب میسر آئے گا؟

مشاورتی اجلاس میں کس بات پر اتفاق ہوا


السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ...

مخدوم اشرف مشن کھلے گا یا نہیں؟... سابقہ طرز عمل پر درس و تدریس کا سنہرا موقع کب میسر آئے گا؟... یہ سوال ہر قدیم و جدید طالب علم کے دل و دماغ میں ابھرتا ہے...

   آئیے! آج اس کا جواب حال ہی میں حضور سربراہ اعلی، سیکرٹری اور اساتذہ مخدوم اشرف مشن کے درمیان منعقد مشاورتی اجلاس سے معلوم کرتے ہیں.

  دو ہفتہ قبل حضور قادری میاں دام ظلھم علینا سربراہ اعلی مخدوم اشرف مشن، مغربی بنگال کے چند روزہ تبلیغی دورے کے درمیان اپنے عزیز ادارے مخدوم اشرف مشن بھی تشریف لائے، اور اراکین سے فرمایا کہ اب حالات پہلے جیسے سنگین نہیں ہیں اور نہ ہی حکومت کی طرف سے خاصی سختی، لہٰذا رابعہ تک کے تمام طلبہ اور اساتذہ یہاں رہ کر آف لائن تعلیم و تعلم کا عمل جاری رکھیں جبکہ باقی ماندہ طلبہ آن لائن ہی کلاس کریں گے.

   اس فرمان کے بعد اراکین، اساتذہ اور طلبہ کے درمیان کافی سرگرمی دیکھنے کو ملی، لیکن افسوس!... حالات کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد سربراہ اعلی سمیت تمام اراکین اس فیصلہ میں ترمیم کرنے پر مجبور ہوگئے،اور باہم مشاورتی اجلاس میں یہ فیصلہ طے پایا کہ جب تک حالات کلی طور پر سازگار نہیں ہوجاتے اور حکومت کی طرف سے عام اجازت نہیں مل جاتی، آن لائن ہی درس و تدریس کا طریقہ کار جاری رہےگا. البتہ اساتذہ مخدوم اشرف مشن تمام سرکاری گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے 1 اگست 2021 سے پنڈوہ شریف پہنچ کر مخدوم اشرف مشن کی درسگاہوں سے طلبہ کو فیض یاب کریں گے..

   اراکین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں سے نرمی برتنے کی اپیل کی گئی ہے، یہ عرضداشت منظور ہونے کی صورت میں رفتہ رفتہ طلبہ کو بھی بلا لیا جائے گا، اور یہ ان شاء اللہ بہت ہی جلد ہوگا.


سہ ماہی امتحان کا نتیجہ تیار ہے شیخ الجامعہ کی طرف سے مثبت اشارہ ملتے ہی اسی پلیٹ فارم پر نشر کردیا جائے گا.


نوٹ!.. مفتی عبد الودود اشرفی مصباحی صدر شعبہ نظامیہ، مفتی الفت حسین اشرفی جامعی نائب صدر شعبہ نظامیہ، حافظ و قاری جناب علی حسن اشرفی صدر شعبہ حفظ کی طرف سے واضح لفظوں میں دوٹوک فرمان جاری کیا گیا ہے کہ ششماہی اور سالانہ امتحانات میں شرکت کیلئے طلبہ کی 75فیصد حاضری ناگزیر ہے ورنہ امتحانات سے روک دئے جائیں گے.


ہمیں امید ہے کہ آپ آن لائن تعلیم و تعلم کے اس طریقہ کار کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں گے.



منجانب.:اساتذہ مخدوم اشرف مشن.




أفقر الی رحمۃ اللہ.. محمد چاند علی قمرجامعی.

Post a Comment

4 Comments

Unknown said…
اتنی ساری انفارمیشن مہیا کرنے کیلئے اپ کا تہ دل سے بہت بہت شکریہ
Unknown said…
Allah aap ko hamesha apne panah me rakhe allah tala aap ke mehnat ko qubul farmaye 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
Unknown said…
Allah ham logo ko is bimari se mehfuz rkhe
Abdul Barik said…
Mashallah hazrat bahut khaub
Dil khush hogaya hazrat