نام کتاب: فقہ اور افتا کی تدوین و تاریخ
مصنف: مفتی محمد کمال الدین اشرفی مصباحی
صفحات: 112
ناشر: اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن ، حیدر آباد ، دکن
تبصرہ نگار: محمد طفیل احمد مصباحی
![]() |
فقہ اور افتا کی تدوین و تاریخ Download PDF file here |
مصنفِ باکمال مفتی کمال الدین اشرفی مصباحی نے اپنی ذہانت و لیاقت اور کمالِ ہنر مندی کا ثبوت دیتے ہوئے فقہ و افتا کے تقریبا تمام اہم اور ضروری گوشوں کو نہایت اختصار و جامعیت کے ساتھ اس کتاب میں سمیٹ دیا ہے ۔ اندازِ بیان خالص علمی اور تحقیقی ہے ۔ حوالوں کا بھرپور التزام ہے اور پیشکش میں عصری حسیت غالب ہے ۔ فقہ و افتا کے اصول و مبادی پر موصوف کی نظر گہری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ موضوع سے متعلق وہ ہر بات دلائل و شواہد کی روشنی میں سلیقے سے پیش کرتے ہیں اور اس کے مالہ و ما علیہ پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہیں ۔ روایت پرستی کے اس افسوس ناک دور میں تعلیم و تدریس ، وعظ و خطابت اور تحقیق و تصنیف کے شعبوں میں علم و درایت فقدان جا بجا نظر آتا ہے ، ایسے میں مفتی کمال الدین اشرفی جیسے با صلاحیت عالم و محقق کا وجود قدرِ غنیمت ہے ۔ کمیت و کیفیت اور صوری و معنوی اعتبار سے کتاب خوب سے خوب تر ہے اور علما و اساتذہ و طلبہ کے لیے یکساں مفید ہے ۔ اربابِ مدارس کو چاہیے وہ اپنے یہاں نصاب تعلیمِ میں اس کو " اجباری
مطالعہ " کے طور پر داخل و شامل کریں ۔
0 Comments