تحیۃ الوضوء کب اور کیسے پڑھنا چاہئیے،

سوال: تحیۃ الوضوء کب اور کیسے پڑھنا چاہئیے؟. مدلل جواب عنایت فرمائیں


جواب : وضو کرنے کے بعد اعضاء وضو خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز ادا کی جاتی ہیں اس کو تحیۃالوضو کہتے ہیں. اس نماز کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہے، جب وضو کرے یہ نماز ادا کر لے، بلکہ وضو کرنے کے بعدبلا تاخیر کے اگر کوئی نماز مثلاسنت نفل یا واجب و فرض فرض نماز پڑھنے میں مشغول ہو جائے تب بھی کافی ہے تحیۃ الوضوء کا ثواب مل جائے گا.

طریقہ ادا:

اس نماز کو پڑھنے کا کوئی مخصوص طریقہ مذکور نہیں ہے بلکہ عام نوافل کی طرح ہی ادا کی جائے گی.


الحدیث :

من توضأ نحو وضوئ هذا ثم صلی رکعتین لا یحدث فیھما نفسه غفرله ما تقدم من ذنبه. رواہ البخارہ.


حوالہ جات :

وندب رکعتان بعد الوضوء یعنی قبل الجفاف کما فی الشرنبلالیة عن المواھب. (الدرالمختار شرح تنویر الأبصار 2/22).

لو صلی عقب الوضوء فریضةحصلت له ھذه الفضیةکما تحصل تحیةالمسجد بذالك. (حاشیةالطحطاوی 1/26)

Post a Comment

0 Comments