عن ابی سعیدن الخدری ان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ واله و سلم لا یتناجی اثنان علی غائطھما ینظر کل واحد منھما الی سورۃ صاحبه فإن اللّٰه عزوجل یمقت علی ذٰلك. (سنن ابن ماجہ)
حضرت ابو سعید خدری رضی الله عنہ نبی علیہ السلام کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:کہ دو آدمی قضائے حاجت کرتے ہوئے آپس میں بات چیت نہ کریں،اس حال میں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کی شرمگا کو دیکھ رہا ہو، کیوں کہ الله تعالی اس بات پر ناراض ہوتا ہے....
مردوں اور عورتوں کے لیے یہ حرام ہے کہ وہ پاخانہ کے لئے اس پر بیٹھیں کہ ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھیں، اسی طرح ایسی حالت میں آپس میں باتیں کرنا بھی مکروہ ہے. یہ دونوں چیزیں غضب الہی کا سبب اور اس کے عتاب کا باعث ہیں. اس موقع پر اس تکلیف دہ صورت حال کی وضاحت ضروری ہے کہ آج کل عورتوں میں خصوصیت سے ایسی بداحتیاطیاں پائی جاتی ہیں. عام طور پر ایسا ہوتا ہے خواتین آپس میں ایک دوسرے کے سامنے ستر کھولنےبالکل برا نہیں سمجھتیں، خصوصا غسل اور پاخانہ کے وقت اس قسم کی شرمناک حرکتیں کرتی ہیں. ایسی عورتوں کو چاہیے کہ وہ اس حدیث کو غور سے پڑھیں اور پھر سمجھیں کہ وہ ایسی ناشائستہ اور شرم و حیا کے منافی چیزوں کے ارتکاب سے اللہ تعالی کے غضب مول رہی ہیں اور اس کے عذاب کا باعث بن رہی ہیں.
اللہ تعالیٰ سب کو شریعت مطہرہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.
0 Comments