کیا شوہر اپنی بیوی کو مار سکتا ہے؟

سوال : کیا شوہر اپنی کو مار سکتا ہے، اگر جواب ہاں میں ہے تو ان تمام صورتوں کو واضح فرمائیں جن کی وجہ سے شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اٹھا سکتا ہے؟ 

اور یہ بھی بتائیں کہ سب سےاچھا اور بہترین شوہر شریعت کی نظر میں کون ہے؟... 


جواب :

شوہر اپنی عورت کو ان امور پر مار پیٹ سکتا ہے


(۱) بناؤ سنگار پر قدرت رکھنے کے باوجود بناؤ سنگار نہ کرے. گھر میں میلی چیلی پراگندہ حال رہے ۔

(۲) نمازہ نہ پڑھے۔

(۳) غسل جنابت نہ کرے۔

(۴) بغیر اجازت گھر سے چلی جائے ۔

(۵) شوہر اپنے پاس بلائے اور وہ نہ آئے جبکہ حیض و نفاس سے پاک تھی اور فرض روزہ بھی رکھے ہوئے نہ تھی۔

(٦) غیر محرم کے سامنے چہرہ کھول کر چلےپھرے.

(٧) اجنبی مرد سے کلام یعنی بات چیت کرے.

(٨) شوہر سے جھگڑا کرے.


شوہر کو چاہئے کہ عورت کے اخراجات کے بارے میں بہت زیاد بخیلی اور کنجوسی نہ کرے اور حد سے زیادہ فضول خرچی بھی نہ کرے ۔حدیث شریف میں ہے کہ بیوی کو نفقہ دینا خیرات دینے سے بہتر ہے ۔ بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اہل وعیال کیلئے کسب حلال کرنا ابدالوں کا کام ہے. 

عورت کا اسکے شوہر پر یہ بھی حق ہے کہ شوہر عورت کی نفاست اور بناؤ سنگار کاسامان یعنی صابون، تیل کنگھی مہندی ،وغیر مہیا کرتا رہے تا کہ عورت اپنے آپ کو صاف ستھری رکھ سکے۔


بہترین شوہر کون ہے؟


(1) جو اپنی بیوی کے ساتھ نرمی ،خوش خلقی اور حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے ۔


(۲) جو اپنی بیوی کے حقوق ادا کرنے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہ کرے ۔


(۳) جو اپنی بیوی کی خوبیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں کو نظر انداز کرے ۔ 


(۴) جو اپنی بیوی کو پردہ میں رکھ کر عزت و آبرو کی حفاظت کرے ۔


(۵) جو اپنی بیوی کو دینداری کی تائید کرتا رہے اور شریعت کی راہ پر چلائے ۔

Post a Comment

0 Comments