سوال: مردوں پر عورتوں کے کیا کیا حقوق ہیں، کیا شوہر پر بیوی سے جماع یعنی ہمبستری کرنا واجب ہے، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں.
جواب:
(1کھانا جیسا خو دکھاۓ اسے بھی کھلائے۔
(۲) لباس دینا یعنی جس معیار کے کپڑے خود پہنے اسے بھی پہناۓ۔
(۳) مکان کہ حسب حیثیت اس کے رہنے کیلئے دینا۔
(۲) ہمبستری کرنا یعنی بعد نکاح ایک بار جماع کرنا عورت کا حق ہے۔ اگر ایک باربھی نہ کر سکے تو عورت کے دعوے پر قاضی مردکو سال بھر کی مہلت دے گا۔ اگر اس میں بھی ہمبستری نہ ہو تو قاضی تفریق کر دے گا۔ اس کے بعد گاہے بگاہے وطی کرنا دیانۃ واجب ہے کہ اسے پریشان نظری نہ پیدا ہو اور اسکی رضا کے بغیر چار ماہ تک ترک جماع بلا عذر صحیح شرعی ناجائز ۔
اگر مرد جماع پر قادر ہے پھر بھی جماع نہیں کرتا خواہ ابتداء خواہ ترک مطلق کا ارادہ کرلیا ہے اور عورت کو اس سے ضرر ہے تو قاضی مجبور کرے گا کہ جماع کرے یاطلاق دے۔ اگر نہ مانے تو قید کرے گا۔ پھر بھی نہ مانے گا تو مارے گا یہاں تک کہ دو باتوں میں سے ایک کرے۔ (فتاویٰ رضویہ ج ٥،ص ٩٠٧)
عورت کو بلاکسی بڑے قصور کے ہر گز ہر گز نہ مارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا کہ کوئی شخص عورت کو اس طرح نہ مارے جس طرح اپنے غلام کو مارا کرتا ہے ۔ پھر دوسرے وقت اس سے محبت بھی کرے ۔ (مشکوٰۃ شریف ج٢ص٢٨٠)
0 Comments