جب دولہا دلہن ان کے پاس جائے تو سب سے پہلے دولہا دلہن دونوں وضو کریں پھر دورکعت نماز شکرانہ پڑھیں۔ اگر دلہن حیض کی حالت میں ہوتو نماز نہ پڑھے لیکن دولہا ضرور پڑھے۔
حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے بیان کیا کہ میں نے ایک جوان لڑکی سے نکاح کرلیا ہے اور مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے پسند نہیں کرے گی حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما نے فرمایا محبت والفت خدا کی طرف سے ہوتی ہے اور نفرت شیطان کی طرف سے جب تم اپنی بیوی کے پاس جاؤ تو سب سے پہلے اس سے کہو کہ وہ تمہارے پیچھے دو رکعت نماز پڑھے. ان شاء اللہ تم اسے محبت والی اور وفا کرنے والی پاؤگے. (غنیۃ الطالبین ١١٥)
شب زفات کی خاص دعـاء
نماز ادا کرنے کے بعد دولھا اپنی دلہن کی پیشانی کے اوپر کے تھوڑے سے بالوں کو اپنے سیدھے ہاتھ سے نرمی کے ساتھ محبت بھرے انداز میں پکڑے اور یہ دعاء پڑھے:الهم إنی أسئلكَ من خيرِهاوخيرِماجَبَلْتَها عليه وأعوذبك من شرِّهاوشرِّ ما جَبَلْتَها عليه
ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے اسکی بھلائی اور اسکے عادات و اخلاق کی بھلائی کاسوال کرتا ہوں اور اسکے شر اور اسکے اخلاق و عادات کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
(ابوداؤدشریف ۲۹۳)
اللہ رب العزت دو رکعت نماز اور اس دعا کو پڑھنے کی برکت سے میاں بیوی کے درمیان اتحاد واتفاق اور محبت قائم رکھے گا اوراگرعورت میں کوئی کمی و برائی ہوئی تو اسے دور فرما کر اس کے ذریعہ نیکی پھیلائیگا اور عورت ہمیشہ شوہر کی خدمت گزار اورفرمانبردار رہے گی۔
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ.. ہم آپ کی خدمت میں آئے دن نت نئے ضروری مسائل کا حل پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس سائٹ کو سبسکرائب کردیں، اور اپنے مسائل ہمیں ای میل کریں. اگر آپ مضمون نگار ہیں تو اپنے مضامین ہمیں ای میل کریں ان شاء اللہ افادہ عام کیلئے اسی سائٹ پر نشر کردیا جائے گا، اللہ حافظ
Thought of Peace
0 Comments