حضرت علامہ ومولانا عبدالجبار علیمی اشرفی

حضرت علامہ ومولانا عبدالجبارعلیمی اشرفی ،صوبہ جھاڑکھنڈ کے ایک صاحب فضل وکمال عالم دین ہیں ، جو قریبا بیس سال سے مسلسل دین متین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔آپ کا مشغلہ شروع ہی سے درس وتدریس اور تعلیم وتربیت رہا ہے ۔ آپ کی درسگاہ پر فیض سے بے شمار علما وفضلا پیداہوئے ،جو ملک کے مختلف حصوں میں جاکر امامت وخطابت اور درس تدریس کے ذریعے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کررہے ہیں۔

یہاں حضرت علیمی صاحب کی زندگی کا مختصر تذکرہ پیش کیا جارہا ہے :

ولادت : آپ کی ولادت ۱۴؍دسمبر ۱۹۷۹ء میں موضع امانت ،پوسٹ : پیار پور ،راج محل ضلع صاحب گنج جھاڑکھنڈ کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔

نام مع ولدیت: آپ کا پورانام عبدالجبار علیمی اشرفی اور والد گرامی کا نام محمد نوشاد علی مرحوم ہے۔ آپ کے والد بزرگوار ایک نیک سیرت اور جفاکش انسان تھے جن کا مشغلہ کاشتکاری تھا ۔انھوں نے محنت وجستجو اور خوش دلی ونیک نیتی کے ساتھ اپنی اولا دکو زیور تعلیم سے آراستہ کیا ۔

تعلیم وتربیت :  حضرت علیمی صاحب قبلہ نے ابتدائی تعلیم امانت سینئر مدرسہ ،پیار پور ، راج محل میں حاصل کیاوراعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے مرکز علم ودانش دارالعلوم جمداشاہی بستی کا رخ کیا۔۱۹۹۴ء میں جماعت ثالثہ میں داخلہ لے کر مسلسل چھ سال تک اپنے وقت کے عظیم اساتذہ سے اکتساب علوم وفنون کرتے رہے اورکمال شوق وجستجو کے ساتھ درس نظامی کی تکمیل فرمائی اور ۱۹۹۹ء میں سند ودستار فضیلت سے نوازے گئے۔

اسناد: عالم وفاضل     دارالعلوم علیمیہ جمدشاہی ،بستی (یو۔پی)

مشہور اساتذۂ کرام : (۱) حضور شیخ القرآن حضرت علامہ ومولانا عبداللہ خاں عزیزی علیہ الرحمہ (۲) حضرت علامہ ومولانا قمرعالم صاحب اشرفی (۳) حضرت علامہ ومولانا محمد نظام الدین قادری مصباحی (۴) حضرت علامہ ومولانا فروغ احمد اعظمی مصباحی(۵) حضرت علامہ ومولانا مسیح احمد صاحب قبلہ

رفقاے درس: (۱) حضرت علامہ ومولانامحب احمد صاحب قبلہ استاذ دارالعلوم جمداشاہی بستی (۲) ڈاکٹر عبد السلام بستی (۳) ڈاکٹر رضوان ، بہرائچ (۴) حضرت مولانا علی منظر نیپال (۵) حضرت مولانامعراج احمد قادری ،کشن گنج

بیعت وخلافت:  پیر طریقت ،رہبرشریعت ،گل گلزار اشرفیت حضرت علامہ ومولانا الحاج سید شاہ جلال الدین اشرف اشرفی جیلانی دامت برکاتھم العالیہ معروف بہ قادری میاںکے دست حق پرست پر ۲۰۰۱ء میں بمقام کلیاچک ،کھیکھر بنہ، مالدہ سلسلہ اشرفیہ حسنیہ میں بیعت ہوئے اور ۲۰۱۹ء میں مخدوم اشرف مشن پنڈہ شریف ، مالدہ کے سالانہ جلسہ ٔ دستار بندی کے موقع پر حضور قادری میاں دام ظلہ العالی نے آپ کو خلافت سے نوازا۔

تدریسی وتعلیمی خدمات :  دارالعلوم جمداشاہی بستی سے فراغت حاصل کرنے کے بعد جامع العلوم مرکز اہل سنت برن پور ،آسنسول ۔بردوان ، مغربی بنگال سے تدریسی سلسلے کا آغاز کیا۔یہاںآپ نے ۱۹۹۹ء سے ۲۰۰۰ ء تک زریں خدمات انجام دیں ۔ پھر وہاںسے مستعفی ہوکر ۲۰۰۱ء میں الجامعۃ الجلالیۃ العلائیۃ الاشرفیۃ معروف بہ مخدوم اشرف مشن ،پنڈوہ شریف ،مالدہ تشریف لائے ۔نئے عزم وارادے کے ساتھ اس ادارے کو فروغ دینے اور اس کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں پوری تن دہی سے جٹ گئے ۔ اس کی ترقی کے لیے ہر دم کوشاں رہے اور آج بھی اسی اسپرٹ کے ساتھ خدمت انجام دے رہے ہیں۔آپ ایک کہنہ مشق مدرس علوم اسلامیہ ہیں۔ آپ کو نحو وصرف ، منطق و فلسفہ ،حدیث و اصول حدیث،فقہ واصول فقہ اور تما م علوم رائجہ متداولہ میں درک وکمال حاصل ہے اور ایک لمبے زمانے سے ان علوم وفنون کی تعلیم دیتے آئے ہیں۔آپ کی ذات سے طالبان علوم نبویہ کی ایک کثیر تعداد نے علم حاصل کیا اورآج بھی کررہے ہیں۔

تلامذہ: آپ کے باکمال شاگردوں کی ایک لمبی فہرست ہے ، ان میں سے کچھ نمایاں شاگرد وں کے نا م یہ ہیں: (۱) حضرت مولانا میزان الرحمن علائی اشرفی(۲)حضرت مولانامفتی مناظر حسین اشرفی مصباحی(۳) حضرت مولانامومر الاسلام اشرفی شمسی (۴) حضرت مولانا مفتی چاند علی اشرفی قمر جامعی (۵)حضرت مولانا ممتاز احمداشرفی علائی (۶)پروفیسرنظام حسنین اشرفی علائی(۷)حضرت مولانامفتی شمس تبریز اشرفی علیمی(٨)حضرت مولاناعلقمہ اشرفی علائی وغرہم ۔

حضرت علامہ ومولانا عبدالجبار علیمی اشرفی
 حضرت علامہ ومولانا عبدالجبار علیمی اشرفی 
اولاد: آپ کے چار صاحب زادے اور ایک صاحب زادی ہے ۔ سب کے نام یہ ہیں : محمد اوحدالدین اشرفی ، محمد ظفیرالحسن اشرفی ، محمد فحرالحسن اشرفی ، محمد شمس الدین ،مسماۃ فضیلہ فاطمہ

اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے جملہ اہل خانہ کو سلامت رکھے اور آپ سے مزید دینی خدمات لے ! آمین

قلمکار: مولانا سفیر مصباحی
استاذ: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف
پیشکش: مفتی چاندعلی اشرفی قمر جامعی

Post a Comment

2 Comments

Subhanallah Masha Allah Allah rabbul izzat hazrat ko Aafaat e arzi o samawi se mahfooz o Mamoon farmaye aur aap ka saya e aatifat ham taalib e ilmaun par daraz farmaye Aameen sum Aameen bajahe sayyedil
ﷺ mursaleen