سوال:
جمعہ کا دن ہفتے کی عید کا دن ہوتا ہے ، لہٰذا کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس دن بھی نفل روزہ نہیں رکھ سکتے ؟ صحیح کیا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں. شکریہ
جواب:
جمعہ کو عیدین پر قیاس کرتے ہوئے جمعہ کے دن بھی نفلی روزہ رکھنے سے منع کرنا سراسر غلط ہے، کیوں کہ جمعہ کے دن بھی روزہ رکھ سکتا ہے، البتہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ فقط جمعہ کے دن کو روزہ کے لیے مخصوص نہ کرے؛ بلکہ آگے یا پیچھے ایک دن اور ملا کر روزہ رکھے، کیونکہ حدیث میں تنہا یوم جمعہ کو روزہ کے لیے خاص کرنے سے منع کیا گیا ہے: وعن أبي ہریرة -رضي اللہ عنہ- قال: قال رسول اللہ -صلی اللہ علیہ وسلم-: ”لا یصوم أحدکم یوم الجمعة إلا أن یصوم قبلہ أو بعدہ“ متفق علیہ (مشکاة المصابیح: ۱۷۹، باب صیام التطوع، ط: یار ندیم اینڈ کمپنی) قال أبویوسف: جاء حدیث في کراہیتہ إلا أن یصوم قبلہ أو بعدہ، فکان الاحتیاط أن یضمّ إلیہ یومًا آخر (شامي: ۳۳۶/۳، زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
0 Comments