سوال:
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ تیجہ دسواں چالیسواں کا کھانا کھانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون اللہ التواب الوھاب:
در اصل مسئلہ یہی ہے کہ یہ سب صدقہ نافلہ ہیں اور صدقہ نافلہ کا مصرف امیر و غریب دونوں ہیں ،لہذا جائز ہے (ملخصا فتاوی رضویہ قدیم جلد چہارم کتاب الجنائز ) مگر یہ سب کھانا غرباء کو کھانا اور کھلانا زیادہ بہتر ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب ۔
کتبہ : محمد اختر علی واجد القادری عفی عنہ
0 Comments