سماجی برائیوں کی مذمت

آپ کے ہاتھوں میں موجود رسالہ عزیزم محمد تقی اشرفی علائی کی پہلی تالیف ہے، اس مختصر رسالہ میں ہر ایسی برائی کی مذمت پر روشنی ڈالی گئی ہے جو سماج کیلئے ناسور بنی ہوئی ہے.
یہ رسالہ از ابتدا تا انتہا سرسری طور پر پڑھا، خوب معلوماتی اور مفید پایا. اس رسالے کی خاص بات جو مجھے خوش آئی وہ یہ ہے کہ عام فہم اور سادہ لب و لہجہ استعمال کیا گیا ہے. درسی کتب کے نہج پر ہر عنوان کو نہ صرف باب در باب بیان کیا گیا ہے بلکہ ہر عنوان کو ڈھیروں قرآنی آیات اور احادیث کریمہ سے مزین بھی کیا گیا ہے.
مجھے امید ہے یہ رسالہ اصلاح معاشرہ پر آپ کو مواد فراہم کرنے اور معلومات میں اضافہ کرنے میں کارآمد ثابت ہو گا.
مؤلف جناب محمد تقی اشرفی علائی، مخدوم اشرف مشن کے ہونہار طلبہ میں سے ایک ہیں، اعدادیہ سے فضیلت تک کی مکمّل تعلیم مخدوم اشرف مشن سے ہی حاصل کی ہیں، ان کا اخلاق و کردار، اساتذہ سے قلبی لگاؤ اور خدمت سادات کرام کا جذبہء صادق اسے دیگر طلبہ سے ممتاز کرتا ہے. اللہ تعالیٰ موصوف کا اقبال بلند فرمائے اور رسالہ مفید خاص و عام بناے... آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
سماجی برائیوں کی مذمت




Read Online here

Post a Comment

0 Comments