سوال:
ٹرین کی ٹینکی کا پانی جو استنجا و دیگر ضروریات کیلئے ہوتاہے،اس سے وضو بنا سکتے ہیں یا نہیں؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب:
ٹرین کی ٹینکی میں جو پانی ہوتا ہے وہ پاک ہے کیونکہ وہ اپنی اصلی حالت میں باقی ہے حب تک کوئی وصف نہ بدلے لہذا وہ ماء مطلق کے حکم میں ہے اور ماء مطلق سے وضو بنانا بلا شبہ جائز ہے۔
جیساکہ ردالمحتار میں ہے:
"یرفع الحدث مطلقاً بماء مطلق ھو ما یتبادر عند الاطلاق کماء سماء و أودیۃ و عیون و آبار و بحار و ثلج مذاب۔"(ردالمحتار،کتاب الطھارۃ،باب المیاہ، ج۔1،ص۔325، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
حدیث شریف میں ہے:
"قولہ علیہ السلام الماء طھور لاینجسہ شئ الاما غیر لونہ أوطمعہ أو ریحہ۔ " (ابوداؤد،ترمذی،نسائی)
از قلم: محمد صابر رضا اشرفی علائی
رسرچ اسکالر : مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ
0 Comments