سوال:
شہر میں متعدد مساجد ہیں اگر ایک مسجد میں آذان دی جائے تو کیا وہ تمام مساجد کے لئے کافی ہوگا؟
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
الجواب:
ایک مسجد کی آذان دوسری مسجد کے لئے کفایت نہیں کرے گی بلکہ ہر مسجد میں نماز پنجگانہ باجماعت کے لئے الگ الگ آذان سنت مؤکدہ قریب بواجب ہوگا کہ اس کے بغیر جماعت کرنا مکروہ اور گناہ ہوگا۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
"ویکرہ اداء المکتوبۃ بالجماعۃ فی المسجد بغیر اٰذان و اقامۃ کذا فی فتاویٰ قاضیخان" (فتاویٰ عالمگیری ، کتاب الصلاۃ ، باب الاٰذان ، ج : 1 ، ص : 54 ، دار الکتب العلمیۃ بیروت)
رد المحتار میں ہے:
"(و ھو سنۃ) للرجال فی مکان عال (مؤکدۃ) ھی کالواجب فی لحوق الاثم (للفرائض) الخمس (فی وقتھا)۔"(رد المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب الاٰذان ، ج : 2 ، ص : 48 ، دار الکتب العلمیۃ بیروت)
اسی طرح فتاویٰ ، ج : 5 ، ص : 419 اور بہار شریعت ، ج : 1 ، ص : 464 میں ہے۔
و اللّٰہ تعالیٰ اعلم
از قلم:محمد صابر رضا اشرفی علائی
رسرچ اسکالر:مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال
0 Comments