دو ہم مرتبہ امام ہے فقہ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ ان میں سے امامت کا زیادہ حقدار وہ ہوگا جس کی بیوی زیادہ خوبصورت ہو اخیر اس کی وجہ کیا

سوال:

دو ہم مرتبہ امام ہے فقہ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ ان میں سے امامت کا زیادہ حقدار وہ ہوگا جس کی بیوی زیادہ خوبصورت ہو اخیر اس کی وجہ کیا ہے؟

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

الجواب:

جس کی بیوی زیادہ خوبصورت ہو وہ زیادہ امامت کا حقدار ہے کیونکہ خوبصورت بیوی کی وجہ سے یہ شخص اجنبی عورتوں سے تعلق نہیں رکھے گا اور زیادہ پاک دامن ہوگا۔ اور بیوی کا زیادہ خوبصورت ہونا یہ بات ساتھیوں یا رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے ذریعہ معلوم ہو سکتی ہے۔ اس سے مراد یہ ہرگز نہیِں کہ ہر آدمی اپنی بیوی کی صفات بیان کرے تاکہ اس کی بیوی کا خوبصورت ہونا معلوم ہو۔

جیسا کہ رد المحتار میں ہے:

"(ثم الاشرف نسبًا) زاد فی البرھان : ثم الاحسن صوتًا ، فی الاشباہ قبیل ثمن المثل ، ثم الاحسن زوجۃ۔ لانہ غالبًا یکون احب لھا و أعف لعدم تعلقہ بغیرھا۔ و ھذا مما یعلم بین الأصحاب أو الارحام أو الجیران ، اذ لیس المراد أن یذکر کل منھم أوصاف زوجتہ حتی یعلم من ھو احسن زوجۃ۔" ملتقطًا۔(رد المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب الامامۃ ، ج : 2 ، ص : 295 ، دار الکتب العلمیۃ بیروت)

و اللّٰہ تعالیٰ اعلم

از قلم: محمد صابر رضا اشرفی علائی

رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال

Post a Comment

0 Comments