سوال:
امام صاحب پر سجدہ سہو واجب نہیں تھا اس کے باوجود امام صاحب نے سجدہ سہو کرلیا تو کیا امام ومقتدی کی نماز ہوگی یا نہیں ؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
امام صاحب نے بلا ضرورت سجدہ سہو کرلیا تو مدرک یعنی وہ مقتدی جو پہلی رکعت سے آخرتک جماعت میں شریک رہے تو امام ومقتدی دونوں کی نماز ہوجائےگی اور اگر مقتدی مسبوق ہو یعنی ایسا مقتدی جس کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئیں ہوں اور امام صاحب نے بلا ضرورت سجدہ سہو کرلیا اس صورت میں اگر مسبوق مقتدی نے امام صاحب کےسجدہ سہو کرنے میں اتباع کرلیاتو مسبوق مقتدی کی نماز فاسد ہوجائے گی۔
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق میں ہے "لو تابع المسبوق إمامه فى سجدتى السهو،ثم تبين أنه لم يكن عليه سهو فسدت صلاته"(کتاب الصلاۃ ،باب سجود السھو ،ج:۱ ص:١٩٥ ط:دار احیاء التراث العربی بیروت) والله تعالى أعلم
كتبه بلال احمد المصباحى
0 Comments