محرم الحرام میں مچھلی کھانا کیسا ہے

محرم الحرام میں مچھلی کھانا کیسا ہے،


شرعی طور پرمچھلی ایک حلال جانورہے،لھذا مچھلی  کھانا ہر مہینہ اور دن ہر وقت جائزہے۔ یہاں تک کہ حالت احرام میں بھی مچھلی شکار کرکے کھانا منع نہیں ہے۔لہٰذا اگر کوئی شخص  ماہ محرم  کی وجہ سے سوگ منائے اورمچھلی کھانا چھوڑ دے تو یہ اللہ تعالی کی طرف سے ایک حلال چیز کو حرام کرنے کے مترادف اور شیطان کی چاہت کےعین کےموافق ہے، اور اس  شخص کا یہ عمل  شریعت کے خلاف و باعث گناہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب

تفسير البيضاوي  میں ہے

يا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلالاً طَيِّباً وَلا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطانِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ

يا أَيُّهَا النَّاسُ كُلُوا مِمَّا فِي الْأَرْضِ حَلالًا نزلت في قوم حرموا على أنفسهم رفيع الأطعمة والملابس ...وَلا تَتَّبِعُوا خُطُواتِ الشَّيْطانِ لا تقتدوا به في اتباع الهوى فتحرموا الحلال وتحللوا الحرام. ولَكُمْ عَدُوٌّ مُبِينٌ ظاهر العداوة عند ذوي البصيرة وإن كان يظهر الموالاة لمن يغويه، ولذلك سماه ولياً في قوله تعالى:أَوْلِياؤُهُمُ الطَّاغُوتُ.

(سورة البقرة،ج:1،ص:118،ط:دار إحیاء التراث العربي)



keywords

محرم میں کالا کپڑا پہننا کیسا ہے۔

محرم الحرام میں شادی کرنے کاحکم۔

محرم الحرام کی فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں 

واقعہ کربلا۔

Post a Comment

0 Comments