علامہ ڈاکٹر انوار احمد علیمی بغدادی
✍️مزمل حسین علیمی آسامی
ڈاکٹر بغدادی صاحب قبلہ اہل سنت و جماعت کے اعلیٰ ترین اسلامک اسکالر ہیں۔ آپ ”جامعۃ صدام للعلوم الاسلامیۃ بغداد یونیورسٹی“ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ عالمی مبلغ و داعی ہیں۔ تبلیغ دین کے سلسلے میں مختلف ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں۔ آپ گزشتہ 23 سالوں سے درس وتدریس سے وابستہ ہیں۔
قلم و قرطاس کی دنیا میں آپ کی ایک الگ ہی پہچان ہے۔ عجمی ہونے کے باوجود عربی زبان پر مکمل دسترس اور اس کے حوالے سے نمایاں خدمات باعث افتخار ہیں۔
آپ تقریبا 50 کتابوں کے مصنف ہیں۔ زمانہ طالبِ علمی ہی سے آپ عربی اور مختلف زبانوں میں علمی اور تحقیقی مضامین تحریر کرتے آرہے ہیں۔ آپ کے مضامین مختلف اخبارات میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
”المشاھد“ عربی رسالہ آپ ہی کے زیر سرپرستی شائع ہورہا ہے ، جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ ”فروغ رضویات“ میں عربی زبان میں حضرت کی خدمات بے مثال ہیں اور شاید ہی اب تک علماے ہند میں کسی اہل قلم نے اس جہت میں اتنا نمایاں کام کیا ہو۔
![]() |
| علامہ ڈاکٹر انوار احمد علیمی بغدادی |
ہند کی شہرت یافتہ اور اہل سنت و جماعت کی دوسری سب سے بڑی دینی درس گاہ ”دارالعلوم علیمیہ جمدا شاھی“ بستی میں تقریباً 15 سالوں تک بحیثیت مدرس و پرنسپل (آپ علیمیہ نسواں کے بھی پرنسپل رہے ہیں ) خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ”دارالعلوم غوث اعظم پور بندر، گجرات“ میں بھی منصبِ صدارت پر فائز رہ چکے ہیں ۔آپ”جامعہ حضرت نظام الدین دہلی“ کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔
2022 تا ہنوز آپ ”بلغار اسلامک اکیڈمی روس“ میں علوم اسلامیہ کے پروفیسر ہیں۔ آپ کی فکر سے ہزاروں طلبہ روشن مستقبل حاصل کر چکے ہیں۔ مختلف شعبہ جات میں مہارت تامہ کے حامل ہیں۔ مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر ملی و سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے ہمہ وقت کوشاں نظر آتے ہیں۔ مختلف یونیورسٹیز، مدارس اور اسکولوں میں آپ کو لیکچرز دینے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اللہ تعالیٰ حضرت کی خدمات کو قبول فرمائے۔ اور آپ کا سایہ ہمایوں جماعت اہلِ سنت پر تادیر قائم فرمائے۔ آمین۔۔۔
Muzammil Hussain Alimi


0 Comments