"
باقی " اللہ عزوجل کے اسمائے حسنیٰ میں سے ایک مبارک اسم ہے - صوفیا کا قول ہے
کہ " باقی باقی باقی فانی " یعنی صرف اللہ عزوجل ہی باقی ہے اور باقی رہے
گا اور باقی یعنی اسکے علاوہ سب فانی ہے - رب عزوجل کا فرمان عالیشان ہے " کل
من علیھا فان و یبقی وجہ ربک ذو الجلال والاکرام "
مرد حق آگاہ کا قلب " قلب سلیم " ہوتا ہے یعنی یاد الہی اور اس کے انوار و تجلیات سے موجزن ہوتا
ہے اور یاد غیر حق کی اس میں کوئی گنجائش نہیں ہوتی - یہی وجہ ہے کہ دودھ فروش کی آواز
" لا یبقی الا واحدا " سنکر حضرت شبلی رحمۃ اللہ علیہ کا قلب کسی اور طرف
متوجہ نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ باقی رہنے والی ذات اللہ وحدہ ہی میں مستغرق رہا اور زبان
نے بھی اس کی پیروی کی اور بے اختیار بول اٹھی " ولا یبقی الا واحدا "
اے طالب ! اگر وصال ربانی کی سچی طلب ہے تو اس کی بارگاہ اقدس میں قلب سلیم لیکر جا - جو دنیا طلبی حب جاہ و منصب ، حرص وہوس ، بغض و کینہ وغیرہ امراض
باطنہ سے یکسر خالی اور پاک ہو -
0 Comments