بعض مشہور فرقوں کا مختصر تعارف

بعض مشہور فرقوں کا مختصر تعارف
بعض مشہور فرقوں کا مختصر تعارف


حضرت امام مسلم نے مقدمہ صحیح مسلم میں میں حضرت محمد بن سیرین تابعی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے تحریر فرمایا ہے,کہ جب صحابہ کا پاکیزہ دور تھا اور کوئی شخص حدیث رسول سناتا تھا تو ہم بغیر چھان بین کے اس سے حدیث سنتے تھے,لیکن جب باطل فرقے پیدا ہوئے تو حدیث رسول سننے میں ہم چھان بین کرنے لگے. اگر حدیث بیان کرنے والا اہل سنت میں سے ہوتا تھا تو ہم اس سے حدیث سنتے تھے اور اگر گمراہ فرقے سے تعلق رکھتا تھا تو اس کی حدیث نہیں سنتے تھے. 

بعض فرقے اپنے نام کے ساتھ مٹ گئے اور بعض کے نام بدل گئے اور الگ الگ زمانے میں اس کا نام بدلتا رہا،اور بعض نئے فرقے وجود میں آئے اس وقت بنام مسلمان چند فرقے موجود ہیں:

١: وہابی : یہ فرقہ محمد بن عبدالوہاب نجدی متوفیٰ ١٢٠٦ھ کے عقائد و نظریات کو ماننے والا ہے یہ فرقہ صرف اپنے آپ کو موحد کہتا ہے باقی تمام مسلمانوں کو مشرک قرار دیتا ہے ہندوستان میں انگریزی دور حکومت میں اس فرقہ نے حکومت سے درخواست منظور کروا کر اپنا نام اہلحدیث رکھا ہے.

٢: دیوبندی: یہ فرقہ بعض عقائد میں محمد بن عبدالوہاب نجدی اور اسماعیل دہلوی کا پیروکار ہے. لیکن وہابی کی طرح ائمہ اربعہ کی تقلید کو شرک نہیں کہتا، بلکہ کسی ایک امام کی تقلید کرتا ہے. اکثر امام اعظم ابو حنیفہ کے مقلد ہیں. یہ وہابیوں کی طرح علیہ و انبیاء سے استمداد واستغاثہ کو شرک کہتا ہے اور صالحین کی قبروں کی زیارت، قیام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ کو بدعت کہتا ہے. یہ فرقہ اپنے آپ کو اہل سنت کہتا ہے. اس فرقے کے زیادہ تر علما کا تعلق دارالعوام دیوبندی سے ہوتا ہے،اس لئے اسے دیوبندی کہاجاتا ہے. اس فرقے کے بانی مولوی رشید احمد گنگوہی، مولوی خلیل احمد انبیٹھوی، مولوی قاسم نانوتوی اور مولوی اشرف علی تھانوں ہیں. اس فرقے کے بانی بانیان نے اپنی کتابوں میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے علم کو چوپایوں اور پاگلوں کے علم کی طرح لکھا ہے. آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ علم شیطان کا لکھا ہے، اور یہ لکھا ہے کہ آپ علیہ السلام کے بعد بھی اگر کوئی نیا نبی آجائے تو آپ کی خاتمیت میں کوئی فرق نہیں آئے گا. اس فرقے کے عقائد کو جاننے کے لیے کتاب "عقائد علمائے دیوبند" مصنف حافظ ملت مولانا عبدالعزیز محدث مرادآبادی علیہ الرحمہ کا مطالعہ کیجئے.

٣: جماعت اسلامی : اس فرقے کا بانی سید ابوالاعلی مودودی ہے. بانی فرقہ کے نقطہ نظر سے اللہ تعالی کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت محض ایک اعلی حاکم اور مثالی فرمانروا کی تھی، اور اسلام ایک نظام حکومت تھا جو نبی علیہ السلام نے نافذ فرمایا. یہی وجہ ہے کہ وہ نبی کو بھی خطاب بلکہ گناہ کا مرتکب مانتے ہیں اور صحابہ کرام کو ہدایت کے لئے آئیڈیل نہیں مانتے. ان کے نزدیک چونکہ اسلام ایک نظام حکومت ہے اس لیے بس پوری دنیا میں اسی نظام کو نافذ کرنے کے لئے مسلمانوں کو اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے. "جماعت اسلامی" کے بانی خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کو چونکہ حکام کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اس لیے وہ ان کی شان میں بھی تنقید کرنے سے گریز نہیں کرتے اس جماعت کو مودودی بھی کہا جاتا ہے.


٤: اہل قرآن: (چکڑالوی). اس فرقے کا بانی عبداللہ چکڑالوی ہے. اس اس فرقے کا کہنا ہے کہ اسلام میں قرآن کے علاوہ کسی کتاب کا اعتبار نہیں. یہ فرقہ کتب احادیث کو غیر معتبر مانتا ہے اور اپنی عربی دانی کی بنیاد پر ازخود جو کچھ قرآن کے معانی سمجھتا ہے، بس اسے ہی اسلام سمجھتا ہے. اس فرقے کے مطابق قرآن میں نام لیکر پانچ وقت کی نماز کا ذکر نہیں اس لیے پانچ وقت کی نماز فرض نہیں نہیں. یہ فرقہ اس طرح کے اور بھی غیر اسلامی نظریات رکھتا ہے.

٥: قادیانی : اس فرقے کا بانی مرزا غلام احمد قادیانی ہے. یہ فرقہ مرزا غلام احمد قادیانی کو نبی مانتا ہے اور اسلام کا بنیادی عقیدہ عقیدہ ختم رسالت کا انکار کرتا ہے. اس فرقہ کو مرزائی بھی کہتے ہیں. یہ فرقہ نہیں بلکہ درحقیقت نیا مذہب ہے اور بالإجماع خارج از اسلام ہے.

ان کے علاوہ روافض، شیعہ، مہدویہ  اور بوہرہ وغیرہ بنام اسلام کئی فرقے موجود ہیں اور ہر ایک اپنے آپ کو اہل حق کہتا ہے. نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اہل حق وہی گروہ ہے جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کے عقائد پر ہیں.... وہ ہے سواد اعظم (اہل سنت و جماعت).

اللہ تعالیٰ ہمیں ان باطل فرقوں کے سایہ سے محفوظ رکھے اور اہل سنت و جماعت پر قائم رکھے.. آمین

محمد چاند علی قمرجامعی. 

Post a Comment

2 Comments

انورزیب said…
دیوبند کے بارے میں آپ نے غلط بیانی کی ہے اس کے علاوہ آپ نے اپنے فرقے کے بانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ اپنے عقیدے کی وضاحت کی صرف نام پر اکتفاء کیا
Unknown said…
السلام علی من اتبع الھدیٰ و بعدآپنے دیوبند اور امام ابو حنیفہ کے مذھب کے بارے میں غلط بتایا آپنے منافقوں کی طرح آپنا مذھب مخفی رکھا اپنا عقیدہ بھی تو بتادیجئے