سوال:
نماز کی حالت میں دونوں ہاتھوں سے بار بار کھجانے سے کیا ثواب میں کمی ہوتی ہے؟
الجواب:
ایسا کرنے سے کثیر فقہائےاحناف کے قول پر نماز فاسد ہوجاتی ہے، چونکہ یہ فعل شرعا عمل کثیر میں داخل مانا گیا۔ غنیہ المستملی ص ٤٢٣ میں ہے۔
ولو حك المصلى جسده مرة او مرتين متواليتين لا تفسد ولو فعل ذالك مرارا متواليات أي في ركن واحد تفسد صلوته لأنه كثير.
مصلی نے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ یکے بعد دیگرے کھجایا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔اگر ایسا عمل مسلسل کیا تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی ۔ یعنی کسی ایک رکن میں ، کیونکہ یہ عمل کثیر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
0 Comments