اللہ تعالیٰ کو گالی دیا(العیاذ باللہ) جھوٹا، فریبی، مکار کہا تو کیا حکم ہے

سوال:

ایک شخص، رب العزت جل جلالہ کو جھوٹا، فریبی ، مکار، دھوکا دینے والا کہتا ہے۔ ایسا شخص مرتد ہے یا نہیں۔ اگر مرتد ہے تو اسکے اقارب، اعزاء کو اس سے کیا سلوک کرنا چاہئے ۔ اسکے ساتھ اٹھنا بیٹھنا کھانا پینا اس سے بولنا اس کو کھلانا پلانا پہنانا اور اس کی اس قسم کی امداد و اعانت جائز ہے یا نہیں؟


الجواب:

وہ مرتد ہے اور خارج از اسلام۔ اس سے متارکت و ترک تعلقات ضروری ہے اور اس کے ساتھ اختلاط ومیل جول و نشست برخاست و مواکلت و مجالست سخت ممنوع اور اشد حرام - وقال الله تعالى(وَمَن يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ منهُمْ) (المائدہ: ۵۱) ( تم میں جو ان سے دوستی رکھے وہ بھی انہیں میں سے ہے) ۔ واللہ تعالی اعلم

Post a Comment

0 Comments