رمضان میں نیند کیسے پوری کریں، کچھ ہدایات اور کچھ تجاویز

اچھی نیند صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور اگر نیند کے معمول میں خلل(disturbance) پیدا ہوجائے تو انسان درد سر، بے چینی اور غنودگی کا شکار ہو جاتا ہے۔

ماہ رمضان کے ایام میں اوقات نیند میں کافی تبدیلی آتی ہے، کچھ لوگوں کو بعد افطاری نیند نہیں آتی اور سحری تک بیدار رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لندن سلیپ سینٹر دبئی کی ٹیکنولوجسٹ کیٹ برڈل کا ماننا ہے کہ نیند کے اوقات میں ایک دم سے تبدیلی روز مرہ کے معمولات م[تاثر کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی جسم کے لیے اچھا کھانا پینا اور نیند پوری کرنا ضروری ہے، ہم جو کھاتے ہیں اسی کے اثرات ہمارے جسم میں ظاہر ہوتے ہیں ، ان تینوں میں کمی یا تبدیلی کی وجہ سے بدن میں تھکاوٹ، غنودگی اور چڑچڑاپن پیدا ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی بدن میں ہارمونز کو بھی متاثر کرتی ہے، جب نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کی بھوک میں بھی اضافہ ہوگا جو روزے کی حالت میں پریشانی کا سبب ہوگا۔

رمضان میں نیند کی کیسے پوری کریں، کچھ ہدایات اور تجاویز
رمضان میں نیند کی کیسے پوری کریں، کچھ ہدایات اور تجاویز

رمضان میں اچھی نیند کے لیے یہ تجاویز آزمائی جاسکتی ہیں:

رمضان میں کتنے گھنٹے نیند لیں؟

اگر آپ صبح آفس جاتے ہیں تو تراویح کے بعد سحری تک کم سے کم 4 گھنٹے سونے کی عادت بنائیں اس کے بعد سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم سے کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو جائے گا۔

دوسری جانب گھریلو خواتین سحری کے بعد کم ازکم پانچ گھنٹے اور بعد افطاری کم سے کم چار گھنٹے نیند پوری کریں اس سے نیند کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 9 گھنٹے ہوجائے گا۔

گھریلو خواتین جس طرح کھانے، پینے کو ترجیح دیتی ہیں اسی طرح نیند کو بھی اہمیت دینی چاہیے،بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رنج نے بتایا ہے کہ اس بات کے شواہد ملتے ہیں کہ جو لوگ نیند پوری کرتے ہیں وہ دن میں کم کھاتے پیتے ہیں، اس لیے روزے کے دوران اچھی نیند سے آپ کھانے کی خواہش کو آسانی سے کنٹرول کرسکتے ہے۔

رمضان میں نیند کی کیسے پوری کریں، کچھ ہدایات اور تجاویز
رمضان میں نیند کی کیسے پوری کریں، کچھ ہدایات اور تجاویز


ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں.

زیادہ تر لوگوں کو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے چڑچڑاپن اور بہت غصہ آتا ہے اور کچھ لوگ نیند کو کئی حصوں میں پورا کرتے ہیں، جس سے ہمارے بائیولوجیکل نظام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

اس کے لیے کوشش کریں کہ اپنی نیند کا پیٹرن درست رکھیں۔

افطار کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ رات کو 10 سے 3 بجے تک سونے کی عادت بنائیں۔

غذا کا خاص خیال رکھیں

نیند اور غذا کا تعلق انتہائی اہم ہے، افطار میں زیادہ چینی یا چربی والی غذاؤں کا کم استعمال کریں کیونکہ ان کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔

سونے سے چند گھنٹے قبل چائے یا کافی کا استعمال نہ کریں تاکہ پرسکون نیند ممکن ہوسکے۔



Post a Comment

1 Comments