کیادنیا میں اللہ تعالی کا دیدار ممکن ہے

سوال :

کیادنیا میں اللہ تعالی کا دیدار ممکن ہے؟

الجواب:

دنیامیں اللہ تعالیٰ کا دیدار عقلاوشرعا دونوں اعتبار سے ممکن ہے بلکہ واضح بھی ہوا ہے اور یہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ خاص ہےآپ نے شب معراج کو چشم ظاہری میں اللہ تعالیٰ کا دیدار فرمایا آپ کے علاوہ کسی نبی کو میسرنہ ہوا ہاں خواب میں دیدار الٰہی دیگر انبیاءعظام بلکہ بہت سے علمائےکرام وبزرگان دین کو بھی حاصل ہے جیساکہ امام اعظم علیہ  الرحمہ نے فرمایا میں نے خواب میں سو بار اللہ تعالیٰ کا دیدار کیا ۔جیساکہ فتاوی حدیثیہ میں ہے

وان کانت ممکنۃ عقلاوشرعا عند اہل السنۃلکنھا لم تقع فی ھذہ الدار لغرا نبنای صلی اللہ علہں وسلم وکذا لہ علی قول علیہ بعض الصحابۃ رضی اللہ عنھم لکن جمھور اھل السنۃ علی وقوعھا لہ صلی اللہ علیہ وسلم لیلۃ المعراج بالعین (فتاوی حدیثیہ ،مطلب،فی رویۃ اللہ تعالیٰ فی الدنان ،ص۲۰۰.بحوالہ بہار شریعت ،ج:١،ص،٢٠)

اسی کتاب میں ہے.

وخص نبینای صلی اللہ علیہ وسلم بالرویۃ لیلۃ الاسراء بعین بصرہ علی الاصح کرامۃ لہ. صفحہ،٢٨٨

المعتقد المنتقدص٨ میں ہے

أن رویتنا لہ سبحانہ جائزۃعقلا فی الدنیا والآخرۃ وانفقوا اہل السنۃ علی وقوعھا فی الآخرۃ ،واختلفوافی وقوعھا فی الدنیا۔قال صاحب الکنز قدصح وقوعھا لہ صلی اللہ علیہ وسلم وھذا قول جمہور اھل السنۃوھو الاصح ،وھو مذھب ابن عباس وانس واحدالقولین  لا بن مسعودوابی ہریرۃ وابی ذر وعکرمۃ والحسن واحمد بن حنبل وابی الحسن الاشعری وغیرھم۔ملتقطا

ازقلم: محمد محسن رضااشرفی علائی

رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال

Post a Comment

0 Comments