سوال:
کیا اللہ تعالی کذب وجہل اور ظلم سے پاک ہے اگر ہے تو اس پر کیا دلیل ہے
الجواب :
اہلسنت وجماعت کامحکم ایمان و پختہ عقیدہ ہے کہ خداوند قدوس ہرعیب سے پاک ومنزہ ہے بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ جھوٹ بولنے پر قادر ہے (معاذاللہ)ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی کذب و جہل ،اور ظلم پر نہ قادر ہے اور نہ ہوگا چونکہ جھوٹ کذب اور ظلم اس کیلیے محال بالذات ہے اور ہر وہ امر جو بندوں کے حق میں وصف عیب ہے اللہ تعالی اس سے پاک ومنزہ ہے ۔ جیساکہ مسامرہ شرح مسائرہ میں ہے
لا خلاف بین الاشعریۃ و غیرھم فی ان کل ماکان وصف نقص فی حق العباد فالباری تعالی منزہ عنہ وھو محال علیہ تعالی والکذب وصف نقص فی حق العباد (مسامرہ شرح مسائرہ مصری ، ج:۲، ص:۶۰،بحوالہ ،حبیب الفتاوی ، ج:۱،ص:۹)
اسی کتاب کے صفحہ ۶۵ میں ہے۔
(لایوصف )اللہ تعالی بالقدرۃ علی الظلم والسفہ والکذب لان المحال لا یدخل تحت القدرۃاور صفحہ ۲۳۹ میں ہے ۔(یستحیل علیہ )سبحانہ(سمات النقص کالجھل والکذب) بل یستحیل علیہ کل صفۃ لا کمال فیھا ولانقص لان کلا من صفات الالہ صفۃ کمال.
شرح عقائد جلالی میں ہے...
الکذب نقص ، والنقص علیہ محال فلا یکون من الممکنات وھذا کما لایشمل القدرۃ سائر وجوہ النقص علیہ تعالی کالجھل والعجز
شرح عقائد جلالی ج:۲،ص:۱۹۵،بحوالہ ،احادیث صحیحین ، ج:۱،ص:۵۵
ازقلم: محمد محسن رضااشرفی علائی
رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال
0 Comments