حدث اصغر سے غسل کیوں نہیں واجب ہوتا

سوال:

حدث اصغر سے غسل کیوں نہیں واجب ہوتا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب:

حدث اصغر سے غسل اس لئے واجب نہیں ہوتا کہ اس میں حرج ہے اور اللہ تعالیٰ نے بندوں سے حرج دور کردیا ہے۔

ارشاد خداوندی نے "لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا۔"

(سورۃ البقرۃ، پ: 3 ، آیت ، 286)

الاشباہ و النظائر میں ہے: "المشقۃ تجلب التیسیر۔"

(الاشباہ و النظائر ، ص ۔ 255)

فتاویٰ رضویہ میں ہے: "مگر حدث اصغر بکثرت مکرر ہوتا ہےتو ہر حدث اصغر پر اگر نہانے کا حکم ہوتا تو لوگ حرج میں پڑتے اور اس دین میں حرج نہیں لہذا اس نرم و آسان شریعت نے اطراف بدن کا دھونا قائم مقام نہانے کے فرما دیا۔" (فتاویٰ رضویہ ، ج ۔ 2 ، ص ۔ 97 ، مرکز اہل سنت برکات رضا)

 واللہ تعالیٰ اعلم

از قلم: محمد صابر رضا اشرفی علائی

رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال

Post a Comment

0 Comments