امام حروف کے مخارج میں امتیاز نہیں کرپاتا تھا یعنی ز کی جگہ ج اور ض کی جگہ ظ ادا کر تا ہے تو کیا ایسے امام کے اقتدامیں نماز ہوگی

سوال :

امام حروف کے مخارج میں امتیاز نہیں کرپا تا تھا یعنی ز کی جگہ ج اور ض کی جگہ ظ ادا کر تاہے تو کیا ایسے امام کے اقتدامیں نماز ہوگی؟

الجواب:

امام اگر حرو ف کی ادائے گی میں درست طریقہ سے اداناکر پائے تو معنی فاسد ہونے کی صورت میں امام ومقتدتی دونوں کی نماز نہ ہوگی اور اگر ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدل دے تو اسکے پیچھے اسی مثل کے مقتدی کی نمازدرست ہو جائے گی مگر صحیح پڑھنےوالےلوگوں کی نماز باطل ہوجائیگی جیسا کہ ردالمحتار میں ہے..

(وکذا من لا یقدر عیہ التلفظ بحرمن الحروف )عطفہ علی ماقبلہ بناءعلی ان اللثغ خاص با لسین واکراء کما یعلم ممامر عن المغرب وذلک کالرھن الرھیم الشیطان الرجیم ،والالمین وایاک  نابد و ایا ک نستئین ،السرا ت ،انا مت ،فکل ذلک حکمہ مامر من  بذل الجھد دائما ولا فلا تصح الصلاۃ بہ۔(ولا غیرالا لثغ بہ) ھو بالتا ء المثلثۃ بعد اللام من اللثغ بالتحریک  قال فی امغرب ھو الذی یتحول لسانہ من السین الی التاء،وقیل من الراءالی الغین او اللام او الباء زاد فی القاموس او من حرف الی حرف (الدد المحتار، کتاب الصلاۃ، باب الامامت، ج: ۲، ص: ۳۲۷ ، ۳۲۸، دارا لکتب العلمیہ بیروت)

ازقلم :صابر رضا اشرفی علائی

رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال

Post a Comment

0 Comments