زوال کے وقت نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے

سوال:

زوال کے وقت نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے ؟

الجواب :

اگر جنازہ ٹھیک طلوع یا غروب یازوال کے وقت ہی آ یا ہو تو اسی وقت نمازجنازہ پڑھ سکتے ہیں اور اگر پہلے سے جنازہ آ گیا ہو تو تاخیر کرکے ان اوقات میں پڑھنا جائز نہیں ہے ۔ ردالمحتار میں ہے

لا ینعقد الفرض وماھو ملحق بہ کواجب کعینہ کوتر وسجدۃ تلاوۃ  وصلاۃ جنازۃ تلیت الا ٓیۃ فی کامل وحضرت الجنازۃ قیل لو جوبہ  کاملا فلا بتادی ناقصا فلو وجبتا فیھا لم یکرہ فعلھا ای تحریما وفی الخفۃ الا فضل ان لا توخر الجنازۃ۔فانہ اذاکان ا لافل  عدم التاخیر فی الجنازۃ فی الجنازہ فلا کراھۃ اذا حضرت (ردالمحتار ، کتاب ا؛صلاۃ،ج:۲،ص:۳۴،۳۵ )

فتاوی عالمگیری میں ہے

اذاوجبت صلات الجنازہ وسجدۃ التلاو ۃ فی وقت مباح واخرنا الی ھذناقصۃ  فانہ لا یجوز قطعا اما لوواجبنا فی ھذا الوقت وادیتا فیہ جاز لا نھا ادیت ناقصۃ کذا فی السراج الوھاج. (فتاوی عالمگیری ،الفصل الثالث فی بیان الاوقات  التی لاتجو ز فیھاالصلاۃ  وتکرہ  فیھا،ج:۱،ص:۵۲)

ازقلم: محمد محسن رضا اشرفی علائی

رسرچ اسکالر: مخدوم اشرف مشن پنڈوہ شریف مالدہ بنگال

Post a Comment

0 Comments